کابینہ کمیٹی، تونسہ میں پی ایچ اے کے قیام کی منظوری

کابینہ کمیٹی، تونسہ میں پی ایچ اے کے قیام کی منظوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ محمد بشارت کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کمیٹی برائے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف اہم امور پر غور کے بعد منظوری دی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے تونسہ شریف میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔ گوجرانوالہ کو چین کے شہر ڈونگینگ  اور ملتان کو چینی شہر پنگ ڈنگ شن کا جڑواں قرار دینے، مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 میں ترمیم اور کاروبار میں آسانی کی اصلاحات کے تحت پنجاب کمرشل کورٹ ایکٹ 2021 کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ایکویٹی ماڈل پر منافع کی تقسیم اور سرکاری زمین پر قائم انڈسٹریل اور رہائشی یونٹس کی کنورشن پر فیس وصولی کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کمیٹی کی سفارشات اب حتمی منظوری کیلئے پنجاب کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دو اہم شہروں گوجرانوالہ اور ملتان کو چین کے دو شہروں کا جڑواں (Sister) قرار دینے سے ان کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی راہ ہموار ہوگی۔

کابینہ کمیٹی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -