محنتی،فرض شناس افسر، عملہ ادارے کا سرمایہ:ایڈیشنل آئی جی

 محنتی،فرض شناس افسر، عملہ ادارے کا سرمایہ:ایڈیشنل آئی جی

  

  

 ملتان (وقا ئع  نگار)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر میں پولیس افسروں و اہلکاروں کی سالانہ کارکردگی کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔صدارت ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان نے کی۔انہوں نے کہا  کہ  محنتی اور فرض شناس افسران اور ماتحت عملہ کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہوتی ہے  تاکہ ان میں کام کرنے کا جذبہ مزید بہتر ہو اور دوسروں کو بھی ان افراد کی حوصلہ افزائی سے محنت اور فرض شناسی کی ترغیب ملے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب پولیس آفس قمر الزمان چودھری، اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت،اے آئی جی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام کے بعد اسے چلانے اور مختلف شعبوں کو فعال اور مفید بنانے میں افسران اور عملہ نے نہایت جانفشانی سے کام کیا اور اس دفتر کو لوگوں کے مسائل کے حل کے مفید بنایا۔ سی سی ون سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر طاہر اعجاز اے پی ایس او، انسپکٹر جاویداختر،انسپکٹر مرتضی، آفس اسسٹنٹس اختر، رمضان کھیڑا، جاوید، گل فراز، مدیہہ،سب انسپکٹر جاوید،سب انسپکٹر منیر ملک ایم ٹی او، سینیئر کلرکس آصف دلدار، ناصر حمید،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر،فاضل،ہیڈ کانسٹیبلان منظور علوی،بلال، زوہیب،عقیل جونیئر کلرکس اسداللہ،راحت،ذوالفقار،سلیمان،ثمرا اعجاز،ڈیٹا انٹر آپریٹرز یعقوب،حسن،شعیب جاوید،خالد، کانسٹیبلان اعجاز،سجاد باجوہ،فیاض آعظم،عامر، وسیم، عبداللہ، فیاض اور محمد اویس سکھیرا شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -