ماضی میں فنڈزسیاسی بنیادپراستعمال ہوئے:خاورشاہ

ماضی میں فنڈزسیاسی بنیادپراستعمال ہوئے:خاورشاہ

  

 کبیروالا(نامہ نگار)قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پرشہریوں کے مسائل سننے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہسید گروپ عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہے،عوام کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سید گروپ کے منتخب عوامی نمائندگان تحصیل کبیروالاکی محرومیوں کے خاتمے،علاقائی تعمیروترقی اور عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے کوشاں  ہیں،ماضی میں عوام کی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

فلاح وبہبود کے ترقیاتی فنڈز کا بلاتفریق کے بجائے سیاسی  پسند وناپسند کی بنیاد  پر استعمال کیا گیا۔وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے ترقیاتی فنڈز سے تحصیل کبیروالا کے عوام کو بنیادی سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے ریکارڈ فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر ان کے بھتیجے سیدعلی اکبر شاہ،سید رضا عباس شاہ، سید حسن عباس شاہ،زاہد حسین بھٹی،مہر محمد صفدر باٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاورشاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -