ہم سب نے ملک کر عوام کی خدمت کرنی ہے:یاوربخاری

ہم سب نے ملک کر عوام کی خدمت کرنی ہے:یاوربخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید یاورعباس بخاری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہم اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اور الخدمت فاؤنڈیشن و دیگر  فلاحی ادارے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں،وہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب کے آرفن کیئر پروگرام کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطاب (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملک کر عوام کی خدمت کرنی ہے اور اس ملک کو ترقی کی معراج پر لیکر جانا ہے اور یہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے جس کو ہم نے پورا کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہ ہم سب کا  فرض ہے کہ ہم  ان کے معاون بنیں تاکہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے نشیمن جیسے دیگر ادارے بنا کر سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن بہاولپورکے سرپرست سید ذیشان اختر نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ نے خد مت کے میدان میں جو تاریخ رقم کی ہے وہ انتہائی قابل رشک اور قابل ستائش ہے جس پر ان کی ٹیم  جو انسانیت کیلئے درد دل رکھنے والی ٹیم ہے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ہیلپنگ ہینڈ جنوبی پنجاب کے منیجر یوتھ افیئر اینڈ ایجوکیشن راحیل بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ ملک کے 48 اضلاع میں اس وقت 9 ہزار بچوں کی مکمل کفالت کر رہا ہے گزشتہ سال 4 ارب روپے فلاحی کاموں پر خرچ کیے گئے جو کہ اس سال بڑھا کر 5 ارب روپے کر دیئے گئے ہیں اور ان کاموں میں حکومت کی  سرپرستی شامل ہے تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے تعلیمی میدان میں پوزیشن ہولڈ ز طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ،کیش پرائزاور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عذیر،جودت کامران،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر نوید احمد قائم خانی بھی موجود تھے۔
یاوربخاری