شادن لنڈَ،ریسکیوکی فوری امداد   خاتون کی زچگی،بچے کی حالت  سیریس ہونے پرآکسیجن لگائی  

شادن لنڈَ،ریسکیوکی فوری امداد   خاتون کی زچگی،بچے کی حالت  سیریس ہونے ...

  

 قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) بستی موریانی کے رہائشی نے ریسکیو 1122 شادن لنڈ کو کال کی کہ ان کا ایک مریض جو کہ سیریس ہے کو فوری ہسپتال لے جاناہے  جس پر ریسکیو کے جوانوں نے چند منٹ کے اندر پہنچ کر مریضہ کوریسکیو کیا ڈیلیوری کا مسئلہ تھا۔ریسکی(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

و کے جوانوں نے فوری طور پر ضرورت کے مطابق علاج شروع کردیا اسی دوران ڈیلیوری ہوگئی بچے کی حالت سیریس تھی جس پر اسے فوراً اکسیجن لگا دی گئی جس سے بچے کی حالت نارمل ہوگئی۔ اہلخانہ زچہ وبچہ کو صحت یاب ہونے پر گھر لے گئے۔اہلیان علاقہ نے فوری پہنچ کر اور دوران زچگی اور زچگی کے بعد بچے کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر ریسکیو کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

زچگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -