کوٹ ادو:بچی سے بداخلاقی، ملزم  کو عمر قید،2لاکھ روپے جرمانہ 

کوٹ ادو:بچی سے بداخلاقی، ملزم  کو عمر قید،2لاکھ روپے جرمانہ 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصمہ تحسین ملک نے9سالہ بچی سے بداخلاقی کے کیس کا فیصلہ 

(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

سنادیا، ملزم کوجرم ثابت ہونے پر عمر قیداور2 لاکھ روپے جرمانہ اور 8 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنادی،استغاثہ کے مطابق ملزم حمیدکشک نے 14مئی2018 کو رشتہ دار اللہ وسایا کشک کی 9سالہ بیٹی (س)بی بی جو کہ گھر کے قریب بکریاں چرا رہی تھی کو ورغلا کر اسے بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ چوک سرور شہید نے  متاثرہ  کے بھائی عابد حسین کشک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم   کو گرفتار کرلیا تھا،پولیس تھانہ چوک سرور شہیدنے ملزم کی تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا تھا، دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو عاصمہ تحسین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حمیدکشک کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید2 لاکھ روپے جرمانہ اور 8 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا  کا حکم سنا دیاجبکہ عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید بھگتناہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -