کوٹ ادو،گرینڈآپریشن،12 کروڑکی 423کنال اراضی واگزار
مظفرگڑھ،کوٹ ادو(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے پنجاب حکومت کی ہدایات پر (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے قیمتی 423 کنال اراضی واگزار کرا لی۔اراضی کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو حکومت کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کرانے تک آپریشن جاری رہے گا،اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اراضی واگزار