ماڑی ٹاپ میں واٹر سپلائی سکیم، 60ملین خرچ کرنیکا فیصلہ

 ماڑی ٹاپ میں واٹر سپلائی سکیم، 60ملین خرچ کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل  رپورٹر)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور کے علاقے ماڑی ٹاپ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 60ملین خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سکیم پر ابتدائی10ملین کی لاگت سے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ واٹر سپلائی سکیم سے بڑی تعداد میں آبادی کو فائدہ ہوگا۔ وزیرِاعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 پنجاب جاوید اختر محمود نے راجن پور کے علاقے ماڑی ٹاپ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈی جی کے ایس ڈی بھی موجود تھے۔جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ راجن پور کے دور افتادہ مقامات پر صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کا بڑا اور حسن اقدام ہے۔ صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔عوام کو بنیادی سولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔سیکرٹری ہاسنگ نے مزید کہا کہ تمام سکیموں کو جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے بڑی پائپ لائن بچھا رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔راجن پور میں صاف پانی کی سکیموں پر ترقیاتی کاموں کاجلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر عوام نے وزیراعلی پنجا کا شکریہ ادا کیا کہ سیکرٹری ہاسنگ جاوید اختر محمود کو جنوبی پنجاب میں تعینات کیا جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔سیکرٹری ہاسنگ اس موقع پر واٹر سپلائی کے مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ 
صاف پانی