جیل ملازمین کی چھٹیاں روکنے پرکارروائی کا فیصلہ
ملتان (وقا ئع نگار)صوبہ بھر کی جیلوں میں اصلاحاتی پروگرام کے تحت ملازمین کی چھٹیوں میں رکاوٹ بننے والے سپرنٹنڈنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا۔جیل ملازمین کی چھٹیوں کے نام پر رشوت ستانی میں ملوث کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔اس حوالے سے لاہور میں بھی صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی صدارت منعقد ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ یہ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
ناقابلِ برداشت ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق چھٹیوں میں رکاوٹ پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ جیل ملازمین کی جائز چھٹیوں میں رکاوٹ پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جواب دہ ہو گا۔ اس موقع پر دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب پرزنز فانڈیشن کی جانب سے اب تک 514 حوالاتیوں کو متعلقہ بارز کے تعاون سے مفت قانونی امداد دی جا چکی ہے۔تمام جیلوں میں سہولیاتی ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔جیلوں میں قیدیوں کے لیے پی سی او کا ٹائم فی ہفتہ بیس منٹ سے بڑھا کر آدھا گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔ کینٹینوں پر اشیا کی مہنگے داموں فروخت کی روک تھام کے لیے تمام جیلوں میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ جیلوں کی بیرکس میں فلیکسز اور ریٹ لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں۔
چھٹی رکاوٹ