دوگرفتارملزم آرے سے بی ا یم پی حوالات کاٹ کرفرار
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ٹرائبل ایریا تھانہ مبارکی کے لڑائی جھگڑے کے دو گرفتار ملزمان بی ایم پی لائن کی حراست سے فرا رہوگئے۔تفصیل کے مطابق ٹرائبل ایریا مبارکی میں پولیس تھانہ مبارکی نے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان قسمت علی اور گل جان کو گرفتار کرکے کچھ روز قبل بی ایم پی لائن کی حوالات میں بند کر دیا تھا گزشتہ روز مذکورہ زیر حراست ملزمان حوالات کو مبینہ طور پر آرے سے کاٹ کر فرار ہو گئے جس پر کمانڈنٹ بی ایم پی اکرام ملک (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے دو رسالداروں پر مشتمل گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر کمانڈنٹ اکرام ملک نے بتایا کہ ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے جبکہ تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی دوسری طرف مدعی مقدمہ حاجی رسول بخش نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
ملزم فرار