انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کاجھگڑا،15طلبہ فارغ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کاجھگڑا،15طلبہ فارغ

  

   اسلام آ باد (آئی این پی) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں شامل 15طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی کی سفارشات پرطلبہ کو فارغ کیا گیا۔سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے طلبہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جھگڑے میں شامل طلبہ کویونیورسٹی سے نکالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ طلبہ کے ہجوم میں شامل 3طلبہ کو5ہزار روپے جرمانہ اور ایک کو سمسٹرفیل کردیاگیا۔

 فارغ

مزید :

صفحہ آخر -