سینئر صحافی، کالم نگار میاں غفار احمد کی والدہ انتقال کر گئیں 

سینئر صحافی، کالم نگار میاں غفار احمد کی والدہ انتقال کر گئیں 

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)سینئر صحافی، کالم نگار اور نوائے وقت ملتان کے اسٹیشن ہیڈ میاں غفار احمد کی والدہ جمعرات کی شب لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال فرما گئیں۔ مرحومہ انجینئر میاں وقار۔ انجینئر میاں مدثر، ایکسین لاہور ڈویڑن، پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد۔ ڈاکٹر نائیلہ جاوید، ڈائریکٹر  میڈیکل لاہور ڈویزن۔ پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن یونیورسٹی آف پنجاب، کی والدہ اور ڈاکٹر جاوید منیر ڈائریکٹر فارمیسی جناح ہسپتال اور انجینئر شاہد اقبال کی خوش دامن تھیں۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد خلیل اللہ اوورسیز بلاک بی بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ انجینئر میاں محمد سلیم مرحوم کی بیوہ تھیں۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -