سٹاک مارکیٹ میں تیز ی، انڈیکس 153.05پوائنٹس گرگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا 

سٹاک مارکیٹ میں تیز ی، انڈیکس 153.05پوائنٹس گرگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کوکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای 100 انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کوچھونے کے بعد 45700 پوائنٹس کی پست سطح پرآگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،ٹیلی کام،پیٹرولیم،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور کاروبارکا اختتام منفی زون میں ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 153.05پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45916.25پوائنٹس سے کم ہو کر45763.20پوائنٹس ہوگیا اسی طرح69.08پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18070.40پوائنٹس سے کم ہو کر18001.32پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31388.59پوائنٹس سے گھٹ کر31270.84پوائنٹس پر بندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب94کروڑ2لاکھ64ہزار850روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب62ارب3کروڑ52لاکھ53ہزار368روپے سے گھٹ کر78کھرب32ارب9کروڑ49لاکھ88ہزار517روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو6ارب روپے مالیت کے32کروڑ76لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 51کروڑ43لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طورپر353کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،196میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے سینر جیکو پاک7کروڑ40لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ78لاکھ،حیسکو ل پیٹرول2کروڑ33لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ51لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ98لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبا ر سے یونی لیور فوڈز کے بھا? میں 175.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر20324.00روپے ہو گئی اسی طرح64.51روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر924.71روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 110.06روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5400.00روپے ہو گئی اسی طرح47.12روپے کی کمی سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہوکر1106.33روپے پر آ گئی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرمہنگا ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر178روپے سے گھٹ کر177روپے پر آ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.10روپے سے بڑھ کر176.25روپے اور قیمت فروخت176.30روپے سے بڑھ کر176.35روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر177.30روپے اور قیمت فروخت 178.50روپے سے گھٹ کر177.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 199رپے سے بڑھ کر200.20رپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202.60روپے ہو گئی اسی طرح1.30روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے بڑھ کر240.30روپے اور قیمت فروخت241.50روپے سے بڑھ کر242.80روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1822ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار600روپے ہو گئی اسی طرح85روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ7ہزار682روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -