حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں 

حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی انکوائری درج کرلی۔ایک ویڈیو میں کرا چی سے برطانیہ رقم لے جانے کا دعویٰ کرنیوالی حریم شاہ کیخلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی انکوائری رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دینے کا سائبر کرائم ونگ نے نوٹس لے لیا ہے۔عمران ریاض نے کہاویڈیوز سوشل میڈیا کا استعما ل کرتے ہوئے حکومت پاکستان کیساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک، خلل ڈالنے اور بدنام کرنے کا عمل ہیں، ان کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کیلئے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

حریم شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -