عمران خان کا بذریعہ ایگز یکٹو آرڈز ججز تقرری اختیار قانون و آئین کی تضحیک: مریم اورنگزیب 

عمران خان کا بذریعہ ایگز یکٹو آرڈز ججز تقرری اختیار قانون و آئین کی تضحیک: ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران صاحب ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ججوں کی تقرری کا اختیار اپنے پاس لے کر قانون اور آئین کی تضحیک کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں قانون ساز ی کے حوالے سے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہا فسطائیت کا بلڈزور چلا کر عمران صاحب قوم پر منی بجٹ مسلط کریں گے،ساڑھے تین سال میں ایک قانون سازی بھی عمرا ن صاحب اتفاق رائے سے نہ کراسکے۔آج پاکستان کا برانڈ بھیک، آئی ایم ایف کی غلامی، مہنگائی اور معاشی تباہی ہے،پارلیمان کے جنگلے گرانے والے رلیمان کے جمہوری عمل، قاعدے قانون کو روند رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -