مخلص کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ،اصل طاقت ہیں، شجاعت
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مخلص کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور اصل طاقت ہیں،پاکستان مسلم لیگ نے اپنے کارکنوں کو کسی محاذ پر اکیلا نہیں چھوڑا،ہماری جماعت نے ہمیشہ خواتین کو عزت دیتے ہوئے برابر کے حقوق دئیے ہیں اور یہی بات ہمیں دوسری سیاسی جماعتوں سے منفرد کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسز فرخ خان کی قیادت میں خواتین ونگ نے پارٹی مقبو لیت اور کامیابیوں میں ہمیشہ کلیدی کر د ار ادا کیا ہے۔اس حوالے سے صدر شعبہ خواتین مسز فرخ خان نے میڈیا کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کی آواز میں سپرٹ تھی اوراللہ نے چاہا تو وہ جلد پارٹی کارکنان کے درمیان ہوں گے فرخ خان نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بیان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہمارا اپنا اصلی آئی ایم ایف اوورسیز پاکستانی ہیں جو بے لوث ہو کر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔
چودھری شجاعت