میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کی تشکیل نو کی جارہی ہے،بابر اعوان 

میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کی تشکیل نو کی جارہی ہے،بابر اعوان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا  ہے کہ اپوزیشن  ایوان کے بجائے سڑک پر کارروائی میں حصہ لینا چاہتی ہے، اپوزیش پہلے کہتی تھی کہ آرڈیننس کم کریں اور قانون سازی کریں، پارلیمنٹ میں قانو ن سازی کے حوالے 59نکات پر مشتمل ایجنڈ ا لے کے جارہے ہیں یہ قانون سازی سیاسی نہیں بلکہ قومی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے آئی ایم ایف کے 22میں سے 13پروگرام لئے آئی ایم ایف نے بجلی میں 5روپے اضافے کا مطالبہ کیا حکومت نے مذاکرات سے 1روپے 40پیسے پر اتفاق رائے قائم کیا میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کی تشکیل نو کی جارہی ہے  ایم سی آئی میں 104تک نیبر ہوڈ کونسلز تشکیل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پہلی بار اسلام آباد کے میئر کا براہ راست انتخاب ہوگا میئر کے بارہ رکنی کابینہ میں 6پروفیشنل کی نشستیں ہوں گی ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ فراڈ کرکے ملک سے باہر جانے والوں پر گھبراہٹ طاری ہے دوسری گھبراہٹ یہ ہے کہ ٹی ٹی کے کیسز دوبارہ چلنے شروع ہوگئے اپوزیشن کا لانگ مارچ نہیں ایک دوسرے کے خلاف مارچ ہے ایک مارچ پی ڈی ایم کررہی ہے اور دوسرا پیپلز پارٹی۔اپوزیشن مقدمات سے توجہ ہٹانے کے لئے شور شرابا کررہی ہے یہ لوگ سات بار پہلے بھی لانگ مارچ کا اعلان کرچکے ہیں،ٹیکس لگا کر عام آدمی کو سہولت دینی ہے ٹیکس وصولی کا ہدف 6ہزار 1سو ارب اس سال نجی شعبے نے 1400ارب روپے قرض لئے سٹیٹ بنک کے 10میں سے 8بورڈ آف ڈائریکٹرز حکومت مقرر کرے گی۔
بابر اعوان 

مزید :

صفحہ آخر -