جلیل گارڈن انتظامیہ نے مرینہ سپورٹس سٹی کے نام سے نیا بلاک لانچ کر دیا

جلیل گارڈن انتظامیہ نے مرینہ سپورٹس سٹی کے نام سے نیا بلاک لانچ کر دیا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) جلیل گارڈن انتظامیہ نے النور ارچڑڈ کی کامیابی کے بعد مرینہ سپورٹس سٹی کے نام سے نیا بلاک لانچ کر دیا، فیز6 ڈی ایچ اے لاہور میں رنگا رنگ تقریب عارف لوہار،ابرار الحق نے میلہ لوٹ لیا۔ پہلی دفعہ بغیر ڈویلپمنٹ چارجز کے 3 مرلہ، 5 مرلہ، 10مرلہ فائلز پانچ سال کی آسان اقساط میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے فیز6  میں مدینہ سپورٹس سٹی کی لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب میں ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ ڈیلرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایچ اے ریلیٹرز کے زیر اہتمام ہونے والی لانچنگ تقریب میں 3مرلہ پلاٹ کی بکنگ ڈیڑھ لاکھ، پانچ مرلہ پلاٹ کی بکنگ2لاکھ،10مرلہ پلاٹ کی بکنگ 4لاکھ ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سابق صدر ابوبکر بھٹی تقریب کے میزبان تھے۔ اسٹیٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو اور ڈی ایچ اے کے نامور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایگزیکٹو گروپ ڈی ایچ اے کے چیئرمین میاں نواز نے بتایا ہے تین مرلہ پلاٹ زمین کی قیمت14 لاکھ50ہزار،5مرلہ پلاٹ کی قیمت21لاکھ،10مرلہ کی کل قیمت38لاکھ رکھی گئی ہے، اقساط کی سہولت کے ساتھ 3مرلہ کی ماہانہ قسط 9500، پانچ مرلہ13ہزار،10مرلہ21ہزار رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوسٹمنٹ اور رہائش کے لئے اچھا پیکیج ہے جو جلیل گارڈن انتظامیہ نے دیا ہے، تقریب کے مہمان خصوصی الجلیل گارڈن کے چیئرمین چودھری نصر اللہ وڑائچ اور النور آرچڑڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد تھے، کھانے کے علاوہ ابرار الحق اور عارف لوہار نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

جلیل گارڈن

مزید :

صفحہ آخر -