برطانوی شہزادے اینڈریو  کیخلاف بداخلاقی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

 برطانوی شہزادے اینڈریو  کیخلاف بداخلاقی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (آئی این پی)امریکی عدالت نے برطانوی پرنس اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پرنس اینڈریو کو 2001  میں ایک خاتون ورجینیا جیفری کیساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹس کے مطابق پرنس اینڈریو کے وکلاء نے 2009 میں جیفری ایپسٹین کے ساتھ دستخط شدہ ایک  معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہئے، لیکن نیویارک کے جج لیوس کپلن نے فیصلہ سنایا کہ کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔
 اینڈریو

مزید :

صفحہ آخر -