بیرونی امداد کی تقسیم میں مرکزی کردار ادا کرناچاہتے ہیں،طالبان
کابل(این این آئی)افغان طالبان کی کوشش ہے کہ وہ بیرونی مالی امداد کی تقسیم میں مرکزی کردار ادا کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے اس تناظر میں گزشتہ برس اگست سے افغانستان کی عمل داری سنبھالے ہوئے ان جنگجوؤں نے اپنے نمائندوں اور بین الاقوامی مندوبین کی ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔ طالبان کے مطابق یہ مجوزہ کمیٹی بین الاقوامی امداد کو مستحق لوگوں تک پہنچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔ تاہم واضح نہیں کہ آیا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں طالبان کے اس منصوبے سے متفق ہو جائیں گی۔ گزشتہ روز ہی عالمی ادارے نے افغانستان کیلئے5 بلین ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی۔
طالبان