پروفیسر خالد مسعود گوندل کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا گیا

 پروفیسر خالد مسعود گوندل کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی طرف سے لائف ٹائم ...

  

پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے پانچویں کانووکیشن کے موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کو ان کی شعبہ طب میں گراں قدر خدمات، تحقیق اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں گورنر خیبر پختونخواہ و چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور شاہ فرمان نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے سینئر نائب صدر رہے ہیں۔ شعبہ طب میں ان کی خدمات کے اعتراف  میں حکومت پاکستان نے ان کو 2013 میں تمغہ امتیاز اور 2021 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے اور ہمیں ہر قدم پر خدمت کے پہلو کو  مدنظر رکھنا چاہیئے کیونکہ خدمت سے دنیا میں عزت اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔گورنر خیبر پختونخواہ و چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور شاہ فرمان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت سے جو دلی سکون اور خوشی ملتی ہے اس کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے۔

 پروفیسر خالد مسعود گوندل

مزید :

صفحہ آخر -