کراچی‘قالین کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے قیوم آباد بلوچ کالونی کے قریب قالین کے گودام میں لگنے والی آگ لگ گئی، آگ لگنے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب واقع قائم قالین کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گودام سے دھواں اٹھتا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ناکامی کی صورت میں فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑا۔فائربریگیڈ نے 4گاڑیوں کی مدد سے آپریشن شروع کیا اوراطراف میں قائم دیواروں کو توڑ کر بھی راستہ بنایا۔فائر آفیسر کے مطابق رہائشی علاقے میں قائم گودام ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظراطراف میں قائم رہائشی عمارتوں کوبھی خالی کروالیاگیاتھا۔تاہم فائر بریگیڈ نے مجموعی طورپر 9 گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپایا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواتاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
آتشزدگی