ٹیکسٹائل مل کو ماضی سے گیس پر سبسڈی دینے کی درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عاصم حفیظ نے ٹیکسٹائل مل کو ماضی سے گیس پر سبسڈی دینے کی درخواست مسترد کر دی، یہ درخواست فیصل آباد کی ایک ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے دائر کی گئی تھی،جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ درخواست گزار مارچ 2021 ء میں گیس پر سبسڈی کیلئے ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہوئے، رجسٹریشن کے لئے درخواست ستمبر 2019 میں دی تھی لہذا دو سال ماضی سے سبسڈی کے حق دار ہیں، محکمہ سوئی گیس کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ گیس پر سبسڈی کی پالیسی کا نوٹیفکیشن کا دسمبر 2020 ء میں جاری ہوا، حکومت کی پالیسی کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق ماضی سے نہیں مستقبل سے ہونا ہے، فاضل جج نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔
مسترد