وزارت اطلاعات و نشریات، پی ٹی وی اورمتعلقہ افراد کونوٹس،جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کیلئے پی ٹی وی اورنجی ٹی وی کے جوائنٹ وینچر کے خلاف دائردرخواست پروزارت اطلاعات و نشریات، پی ٹی وی اورمتعلقہ افراد کونوٹس جاری کر تے ہوئے19جنوری کو جواب طلب کرلیا درخواست گزارایڈورٹائزر کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ نشریاتی حقوق دینے کے معاملے میں بے ضابطگیاں کی گئیں، متعلقہ اداروں کو جوائنٹ وینچر سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے کاحکم بھی دیاجائے۔
نوٹس جاری