رانا ثناء اللہ کی منشیات مقدمہ میں قبضہ میں لی گئی گاڑی کی سپرداری کے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ

رانا ثناء اللہ کی منشیات مقدمہ میں قبضہ میں لی گئی گاڑی کی سپرداری کے کیس کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی منشیات کے مقدمہ میں قبضہ میں لی گئی گاڑی کی سپرداری کے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا،رانا ثناء اللہ نے اے این ایف سے گاڑی واپس لینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ان کے خلاف مقدمات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی قبضہ میں لے لی گئی جبکہ قانونی طور پر وہ ہی گاڑی قبضہ میں لی جاسکتی ہے جو منشیات کے پیسے سے بنائی گئی ہو،گاڑی سپرداری پر نہیں دی جارہی جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔

فیصلہ محفوظ 

مزید :

صفحہ آخر -