کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست پرحکومت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کونوٹس،جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ہیلتھ سروسز یونٹس (کلینک)کوسیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب اور ہیلتھ کئیر کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے سیل شدہ ہیلتھ سروسز یونٹس سے متعلق ہیلتھ کئیرکمیشن کو حتمی فیصلے سے بھی روک دیاہے تاہم یونٹس کو فوری طور پرڈی سیل کرنے کی استدعا منظور نہیں کی،درخواست گزار ڈاکٹر شائستہ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے قانونی طور پرغیرفعال ہے،غیرفعال ہیلتھ کئیرکمیشن ہیلتھ سروسز یونٹس کوسیل کرنے کااختیار نہیں رکھتا،غیرفعال ہیلتھ کئیرکمیشن غیرقانونی طور پر کلینک سیل کررہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ غیرفعال ہیلتھ کئیرکمیشن کو غیر قانونی اقدامات سے روکاجائے اورسیل کردہ کلینکس کو بھی ڈی سیل کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔
جواب طلب