ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد سٹنٹس کے استعمال کے خلاف کیس میں عدالت کے حکم پر پیش کی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا،عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو بھی رپورٹ پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے عدالت نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے کہ محکمہ صحت نے تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی یا نہیں، اگر رپورٹ پیش کی گئی ہے تو وزیر اعلیٰ نے اس پر کیا کارروائی کی، عدالت نے سٹنٹ فراہم کرنے والی کمپنی سے بھی 27 جنوری تک جواب طالب کرلیا درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت، چیئرمین پی آئی سی، ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مرہضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، زائدالمعیاد اسٹنٹ ڈالنا مریضوں کی زندگی سے کھلنے کے مترادف ہے، زائدالمیعاد سٹنٹ واپس لینے کے لیے پی آئی سی نے کمپنی کو خط بھی لکھا لیکن واپس نہیں لیے گئے،پی آء سی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو کے خلاف جعلی سٹنٹ کے حوالے سے 2017 میں بھی انکوائری ہوچکی ہے،اس انکوائری کے باوجود چیف ایگزیکٹو پی آئی سی تعینات کرکے مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا عدالت سے استدعاہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی انہیں عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔
عدم اطمینان