پاکستان کو ریاکیساتھ، سیاسی معاشی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کاخواہاں: صدر مملکت
اسلام آ باد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کوریا اور پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام ہے، نامزد سفیر کورین سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کریں، پاکستان اور الجیریا کے مابین مشترکہ مذہب اور ثقافتی اقدار پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، آئی ٹی شعبے میں الجیریا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جنوبی کوریا اور الجیریا میں پاکستان کے نامزد سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کوریا کیساتھ سیاسی، معاشی، عوامی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام ہے، نامزد سفیر کورین سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کوریا اور پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور الجیریا کے مابین مشترکہ مذہب اور ثقافتی اقدار پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، صدر مملکت نے پاکستان اور الجیریا کے مابین مشترکہ کاروباری کونسل قائم کرنے کی تجویز دی۔
صدر مملکت