زیارات گروپ آر گنائزر کی  رجسٹریشن کیلئے 31 جنوری تک توسیع

زیارات گروپ آر گنائزر کی  رجسٹریشن کیلئے 31 جنوری تک توسیع

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور نے ہوپ اور ٹیپ کی درخواست منظور کر لی، زیارات گروپ آر گنائزر کی رجسٹریشن کے لئے تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے31 جنوری، جبکہ کاغذات جمع کرانے کے لئے7فروری کی تاریخ دی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر عمرہ ایجنٹ اور ٹریول ایجنٹ کو زیارات کے لئے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے30 ہزار روپے کا پے آرڈر بنام وزارت مذہبی امور نان ریفنڈ ایبل کے ساتھSECP کے کاغذت جمع کرانے میں 14 فروری آخری تاریخ تھی۔ٹیپ اور ہوپ کے مطالبے پر31جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔کاغذات7فروری تک حاجی کیمپوں میں جمع ہوں گے۔

زیارات گروپ

مزید :

صفحہ آخر -