پنجاب حکومت کاسیاحتی مقام مری کو ڈیجیٹل وسائل سے آراستہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سیاحتی مقام مری کو ڈیجیٹل وسائل سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مری کو ڈیجٹلائزکرنے، سیاحوں کی سہولیات کیلئے ورلڈبینک حکام نے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور سے ملاقات کی۔حکومتی سیاحتی کمیٹی کی جانب سیحسان خاور نے اپنی سفارشات پیش کیں، کمیٹی نے ورلڈبینک کے پراجیکٹ کیتحت مری ڈیجیٹلائزیشن پر فوری اقدامات کی سفارش کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی کہ مری ماسٹر پلان 2012 سیاہم نکات پرعملدرآمد کیاجائے، جس پر پنجاب حکومت نے مری ایپ لانچ کرنیکا فیصلہ کیا ہے، ایپ کے ذریعیشہری سفر سے پہلیٹریول ایڈوائزری حاصل کرسکیں گے۔ملاقات میں ورلڈبینک نے مری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے حکومتی ترجیحات کی حمایت کی۔
پنجاب حکومت