صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں: شہری 32لاکھ سے زائد نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواب ٹاؤن میں بینک سے پچیس لاکھ رقم نکلوانے والا شہری اپنے دفتر کے سامنے لُٹ گیا متاثرہ شہری عاطف کا کہنا ہے کہ برقعہ پوش خاتون بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے ہمراہ تھی وہ رائیونڈ روڈ پر واقع بینک سے رقم نکلوا کر دفتر پہنچا تھا کہ انہوں نے اسے روک لیا اس دوران خاتون موٹرسائیکل سے اتر کر اطراف کا جائزہ لیتی ہے جبکہ اس کے ساتھی اس سے گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے مستقیم کے گھر سے 3لاکھ 90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے مزمل کی دکان میں گھس کر20ہز ار کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے.شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منور سے 75ہزار کی نقدی اور موبائل فون،کاہنہ میں ڈاکوؤں معظم سے 1لاکھ روپے اور موبائل ، شادمان میں ڈاکوؤں نے جاوید سے55ہزار کی نقدی اور موبائل،نیوانارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فاروق سے 9ہزار کی نقد ی اور موبائل، نواں کوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سعید سے18 ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لیا جبکہ ماڈل ٹاؤن اور لوئر مال سے گاڑیاں اور اچھرہ،بھاٹی گیٹ اور گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔