ہسپتال میں کیمپ جیل لاہور کا  قیدی زندگی کی بازی ہار گیا

ہسپتال میں کیمپ جیل لاہور کا  قیدی زندگی کی بازی ہار گیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سروسز ہسپتال لاہور میں کیمپ جیل لاہور کا ایک قیدی زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم قیدی گزشتہ کئی روز سے بیمار تھا  جس کی حالت بگڑنے پر جیل انتظامیہ نے قیدی کو سروسز ہسپتال منتقل کیا جہاں محمد خان نامی قیدی جان کی بازی ہار گیا  مرحوم قیدی سرگودھا کا رہائشی تھا۔ جو قتل کے مقدمے میں کیمپ جیل لاہور میں سزا کاٹ رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -