اثاثہ جات کیس،نیب تفتیشی افسر جرح کیلئے دوبارہ طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کے خلاف 80 کروڑ سے زائد آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جنید ارشد کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی،عدالت نے ریفرنس کے آخری گواہ نیب تفتیشی افسر کو جرح کے لئے دوبارہ طلب کرلیا عدالت نے جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا نیب کے گواہ تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے،ملزم جنید ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کے جونئیر وکیل کی جانب سے جرح کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا،عدالت کے روبرو ملزم جنید ارشد کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں،ملزم جنید ارشد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،نیب کے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم جنید ارشد نے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے۔