مانگا منڈی، ڈاکوؤں نے کیشیر سے 8لاکھ روپے چھین لئے

مانگا منڈی، ڈاکوؤں نے کیشیر سے 8لاکھ روپے چھین لئے

  

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)مانگا منڈی تھانہ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پرسر شام  8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی بڑی واردات مانگا منڈی ملتان روڈ پی ایم ایم فلور مل کے کیشئر کے ساتھ فیکٹری کے گیٹ کے سامنے ہوئی جس میں بتایا یہ جا رہا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر احسن نامی کیشیر سے آٹھ لاکھ روپے نقدی رقم گن پوائنٹ پر لوٹ لی   اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت کرنے پر اندھادھند فائرنگ بھی کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فلور ملز کاکیشیر معجزانہ طورپر محفوظ رہا ذرائع کے طرف سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد بھی اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ڈاکووں کو پکڑنے کے لیے فلور مل کے سیکورٹی گارڈز نے انکا پیچھا بھی کیا مگر اندھرے کا فائدہ آٹھاتے ہوئے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  متاثرہ شہری نے مدد کے لیے 15 پر پولیس کو اطلاع کی اطلاع ملنے پرمانگامنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔

تھانہ مانگا منڈی میں وارداتوں پر قابو پانے کے لیے نیا ایس ایچ او تو پہنچا دیا مگر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں نہ رک سکیں مانگا منڈی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ڈاکووں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کرنے پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل چکا ہے کیوں کہ پہلے ڈکیتی کی دن دھاڑے وارداتوں میں مزاحمت کرنے پر 2 دوکاندار قتل ہو چکے ہیں مگر پولیس نے کچھ نہیں کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -