جعلی پیر بن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے گروہ کے 3ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے سوشل میڈیا پر جعلی پیر بن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے گروہ کے 3ملزموں عبدالاحد،محمد اکرم اور شبیر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ،عدالت نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائیبر کرائیم کی درخواست پر سماعت کی،ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی پیر بن کر خواتین کو ہراساں کرتے ہیں عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجائے۔