سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے کیس کی سماعت18جنوری تک ملتوی

سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے کیس کی سماعت18جنوری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ اغواء اورقتل کے مقدمہ میں ملوث سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے کیس کی سماعت18جنوری تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ کی عدالت میں تیزاب بیچنے والے دکاندار گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا،اس کیس میں ملزم مفخر عدیل سمیت 3 ملزمان کے خلاف 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کرواچکے ہیں،گزشتہ روزجیل حکام کی جانب سے ملزم مفخر عدیل، عثمان اور عرفان کو عدالت میں پیش کیا گیا سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں پولیس افسر سابق ایس ایس پی مفخر عدیل ملزم ہے۔

مزید :

علاقائی -