فلم انڈسٹری کی ترقی مل کر کام کرنے سے ممکن ہے، صباء
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرصبا شہزادی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کیلئے باہر سے کوئی حملہ آورنہیں ہوابلکہ اس کے اندرموجود کچھ لوگ اس کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم فیڈریشن آف پاکستان اورفلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں سینئر اور با صلاحیت لوگ موجود ہیں اورامید ہے کہ یہ تنظیمیں فلم انڈسٹری کیلئے متحد ہو کر پیشرفت کریں گی جس کے فلم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اوراسے تقویت بھی ملے گی۔
صبا شہزادی نے کہاکہ میں نے فلم انڈسٹری سے نام اورمقام بنایا ہے او ر میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی اسے بھی میری ضرورت ہو گی میں خدمات حاضر ہیں۔صبا شہزادی نے کہا ہے کہ امیدہے کہ فلم فیڈریشن آف پاکستا ن اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اتحاد سے آگے بڑھیں گی جو فلم انڈسٹری کی تقویت کا باعث بنے گا۔