سینئرز کی عزت و احترام میں ہی کامیبابی ہے، مریم نور

سینئرز کی عزت و احترام میں ہی کامیبابی ہے، مریم نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ مریم نور نے کہا کہ اپنے کام سے انصاف میں ہی عزت اور کامیابی ہے،شہرت باتیں کرنے سے نہیں کام کرنے سے ملتی ہے


 مریم نور کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہمیشہ سیکھنے کی ہی کوشش کی ہے اور اس میں کبھی عار محسوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایسا کردار ادا کر جائے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ مریم نور نے کہا کہ ایسے بہت سے چہرے ہیں جو سینئرز کی عزت نہ کرنے کی وجہ سے ناکام ہو گئے۔

مزید :

کلچر -