مدیحہ شاہ کی نئی فلم فروری میں سینماء گھروں کی زینت بنے گی

مدیحہ شاہ کی نئی فلم فروری میں سینماء گھروں کی زینت بنے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ مدیحہ شاہ کی فلم ”رنگ عشقے دا“کی ریلیز کی تیاریوں کاسلسلہ شروع کر دی گئیں،توقع ہے کہ فلم  نئے سال کے دوسر ے ماہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم نے ایک سال قبل فلم ”رنگ عشقے دا“ مکمل کی تھی تاہم کورونا وباء کی وجہ سے اس کی ریلیز ممکن نہیں ہو سکی تھی ۔تاہم اب حالات میں بہتری آنے پرفلم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں 

 اور توقع کی جارہی ہے کہ فلم کو نئے سال کے دوسرے ماہ میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں مدیحہ شاہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں انہیں فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید :

کلچر -