میری اور بچوں کی کامیابی میں اہلیہ کااہم کردار ہے، شاہد
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار شاہد نے کہا ہے کہ میری اورمیرے بچوں کی کامیابی اورتربیت میں میری اہلیہ منزہ شاید کا بڑا ہاتھ ہے اورمیں سمجھتا ہوں تمام ایوارڈزانہیں ہی ملنے چاہئیں،حسن طارق سے علیحدگی کے بعد اداکارہ رانی کے ساتھ مزید فلموں میں کام نہیں کیا جس کا انہوں نے مجھ سے شکوہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسن طارق میری محسن ہیں اور انہوں نے میرے لئے جو کچھ کیا ہے میں انہیں فراموش نہیں کر سکتا۔ اس دور کے بڑے بڑے ہیرو ان کے گھر بیٹھے ہوئے تھے لیکن انہوں نے مجھے فلم تہذیب کے لئے چنا اور پھرسب کو انکار کر دیا، اس کے بعد انہوں نے میرے بغیر کوئی فلم نہیں بنائی کہا کہ چونکہ میری وابستگی حسن طارق کے ساتھ تھی اور جب مجھے ان کی اور اداکارہ رانی کی علیحدگی کا علم ہوا تو میرا دل نہیں مانا۔
کہ میں ان کے ساتھ کام کروں۔ میں نے رانی کے ساتھ جو فلمیں سائن کر رکھی تھیں ا ن کے پیسے بھی پروڈیوسرز کو واپس کئے۔