بالی وڈ کی فلم فنے خان میں اداکاری سے انکار کردیا تھا، مہوش
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم‘فنے خان’میں کام کرنے سے انکار کردیا تھااداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم‘فنے خان’میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشوریا رائے بچن نے اُس فلم میں کام کیا۔ مہوش حیات نے کچھ عرصہ قبل نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ دو ممالک کے مابین کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ مہوش حیات نے کہا تھا کہ‘میں اس کو غیر منصفانہ سمجھتی ہوں کیونکہ ہمارے وہ تمام اداکار جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے، بدقسمتی سے اُنہیں اس طرح کا احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔