اداکاری و ماڈلنگ دونوں شعبوں میں مصروف ہوں، معراج

اداکاری و ماڈلنگ دونوں شعبوں میں مصروف ہوں، معراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل معراج خان نے کہا ہے کہ میں ماڈلنگ اور اداکاری دونوں شعبوں میں مصروف ہوں،حال ہی میں نئے پراجیکٹ کو مکمل کرکے واپس آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے فنی کریئر کی شروعات کی تھی تو مجھے یقین تھا کہ میں ضرور شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لوں گی اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں اور محنت کی بدولت شوبز انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کر لیا ہے جو کسی بھی فنکار کے لئے باعث راحت ہوتاہے مزید کہا کہ مجھے بے شمار پراجیکٹ میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے ہمیشہ منتخب کام کیا ہے اور اسی وجہ سے یہ مقام ملا ہے جسے برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے

 اسی طرح محنت سے آگے بڑھوں گی۔

مزید :

کلچر -