یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر کاشتکار انتہائی پریشان،عمران نذیر

یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر کاشتکار انتہائی پریشان،عمران نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ملک میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر کاشتکار انتہائی پریشان ہے، نالائقوں کے ٹولے کی کرپشن کسی بھی مدمیں سو ارب سے کم نہیں دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والے خود مہا کرپٹ نکلے۔منی بجٹ نالائق حکمرانوں کا عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈہے،آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات اور خدشات ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -