(ن) لیگ بلدیاتی الیکشن میں برتری کا خواب چھوڑ دے،طاہر رشید

(ن) لیگ بلدیاتی الیکشن میں برتری کا خواب چھوڑ دے،طاہر رشید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین بیت المال لاہور سٹی اور تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ پنجاب میں برتری کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس میں  پارٹی کارکنوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طاہر رشید چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے صحت کارڈ انقلاب نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں اور عوام کو اب حقیقی قیادت کا ادراک ہو گیا۔

 چکا ہے۔ عوام اب ن لیگ کے دھوکے میں نہیں آنے والی اور نہ ہی ملکی خزانہ لوٹنے والے عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں۔ ان کو مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اگر نوازشریف واپس نہیں آئیں گے تو پھر ضمانتی شہباز شریف تو جیل جائیں گے۔ اجلاس سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -