ایکسائز کی کارروائی،سمگل شدہ پراڈو،مارک ایس گاڑیاں پکڑ لیں
لاہور (سپیشل رپورٹر)کسٹمز انٹیلی جینس کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراڈو اور مارک ایکس گاڑیاں قبضہ میں لے لیں،سمگل شدہ پراڈو منٹگمری روڈ سے عثمان بٹ نامی شہری سے قبضہ میں لی گئی،نان کسٹمز مارک ایکس کار ایف سی کالج کے قریب سے قبضے میں لی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس محمد حسن فریدنے ٹیم کی سربراہی کی،سپرنٹنڈنٹ خالد خان،انسپکٹر گلزار بھٹی،انسپکٹر اسلم چوہدری،اللہ دتہ،مبین اختر چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔