ریڈیو پاکستان کرنٹ افیئر ز  چینل کا نیا پروگرام

    ریڈیو پاکستان کرنٹ افیئر ز  چینل کا نیا پروگرام

  

لاہور (سٹی رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل لاہور سے ایک نئے پروگرام ”پنجاب ان سائٹ“ کا آغاز کیا جارہا ہے جو پنجاب کے تمام میڈیم ویو ریڈیو سٹیشنز اور ایف ایم101 سیالکوٹ سے بیک وقت دن تین بجے کی خبروں کے بعد نشر ہوگا۔ کنٹرولر نیوز پنجاب سجاد پرویز نے بتایا ہے کہ یہ پروگرام صوبے کے تمام سٹیشنوں سے روزانہ سہ پہر ۳ بج کر ۰۱ منٹ پر صوبائی نشریاتی رابطے پر براہِ راست پیش کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی شاندارروایا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی بی سی محمد عاصم کھچی کی سربراہی اور ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عبدالرؤف خان کی نگرانی میں نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل لاہور کل ۴۱/ جنوری ۲۲۰۲ء  سے شروع ہونے والے پچاس منٹ کے لائیو پروگرام”پنجاب ان سائیٹ“ میں سامعین کی دلچسپی کے لیے کرنٹ افیئرز کے ساتھ ساتھ ”گیسٹ اِن ٹاؤن، ماہرین کے تجزیے، موسم کے بارے میں تازہ ترین صورت حال اور خاص دن سمیت معروف شخصیات کے یوم وفات کے حوالے سے پیکیج بھی شامل ہوگا۔ سجاد پرویز نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کے ون پی بی سی کے وڑن کی روشنی میں پنجاب کے تمام ریڈیو سٹیشنوں کی بھرپور شرکت کے ذریعے صوبے بھر کی مکمل کوریج یقینی بنایا جائے گا اور لائیو پروگرام پنجاب ان سائٹ میں روزانہ ایک سٹیشن کی بنیاد پر راولپنڈی، بہاول پور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور ایف ایم ۱۰۱سیالکوٹ کی اپ ڈیٹ بھی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آواز ہونے کے ناطے ریڈیو پاکستان عوام کو اطلاعات، تعلیم اور تفریح کی فراہمی کے حوالے سے کلیدی کردار ذمہ داری سے ادا کرتا رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -