مری میں ہوٹل مافیا نے سیاحوں کے ساتھ ظلم کیا،ڈاکٹر سعید عنایت

مری میں ہوٹل مافیا نے سیاحوں کے ساتھ ظلم کیا،ڈاکٹر سعید عنایت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی، مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے سانحہ مری  پر شدید دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری پرپوری قوم سوگوارہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شدید سردی وبرفباری حکومتی نا اہلی،غلط حکمت عملی،ناقص ٹریفک انتظامات اوردوسری طرف مری میں ہوٹل مالکان کی لوٹ مار،ناجائز منافع خوری اور ظالمانہ کرایوں کے اضافوں نے بھی سیاحوں کوسڑکوں اورگاڑیوں میں بچوں سمیت پناہ لینے پرمجبورکیا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اورمصیبت کی اس گھڑی میں فوج کے بہادر اور فرض شناس جوانوں کی امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -