اپوزیشن کے احتجاج سے پہلے ہی حکومت کانپ رہی ہے،شہزاد چیمہ

اپوزیشن کے احتجاج سے پہلے ہی حکومت کانپ رہی ہے،شہزاد چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج سے پہلے ہی حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔قومی اسمبلی جانیوالے راستوں پر پولیس اور خار دار تاریں جیالوں کو نہیں روک سکتیں۔چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پر بحران حکومت عوامی احتجاج کے آگے بند باندھنا چاہتی ہے 

 ۔ا نہوں نے کہا کہ اس طرح کے مکروہ ہتھکنڈوں سے عوامی احتجاج نہیں روکا جا سکتا،جیالے ورکر تمام رکاوٹیں توڑ کر قومی اسمبلی کے باہر پہنچیں۔سلیکٹڈ کا دم آخر ہے،پیپلز پارٹی انہیں اصلی گھر میں پہنچائیگی۔