مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل آج لاہور پہنچیں گے
لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ آج تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے وہ مسجد صراط الجنہ نشتر روڈ رحمان گلی لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ بعد نماز جمعۃ المبارک رحمان گلی نشتر روڈ میں مجلس احرار اسلام کی تنظیم سازی کا جائزہ لیں گے اس موقع پر ایک اجلاس ان کی صدارت میں منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی یونٹ تشکیل دیا جائے گا۔ بعد نمازعصر دفتر مجلس احرار اسلام نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔
16جنوری اتوار کو وہ راولپنڈی اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کرنے کے بعد 17جنوری پیر کو اسلام ہوٹل میں افغانستان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام (س) کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اے پی سی میں مجلس احرار اسلام پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔