بلاول کا لانگ مارچ ہر صورت کامیاب ہو گا،بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہاہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا جو اعلان کیاہے جو ہر حال میں کامیاب ہوگا موجودہ حکمرانوں کا اقتدارمیں رہنا ملک قوم کیلئے نیک شگون نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ساڑھے تین سالوں کے دوران عوام کیلئے جس قدر مسائل اور مشکلات پیدا کردی ہیں اس کے بعد اب ان کا اقتدار سے رخصت ہونا پوری قوم کی آواز بن چکا ہے پیپلزپارٹی کی سیاست نے ثابت کردیا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی آج اداروں نے بھی اس بات کا اعتراف کرلیاہے کہ ان کی کسی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی